سویڈن کی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سویڈن نے ایران کے حالیہ واقعات کی فائل کو سکیورٹی کونسل میں لے جانے کے بارے میں امریکی مندوب نیکی ہیلی کی درخواست کومسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہیسپن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سویڈن کی وزیرخارجہ مارگرٹ والسٹرم  نے کہا ہے کہ سویڈن نے ایران کے حالیہ واقعات کی فائل کو سکیورٹی کونسل میں لے جانے کے بارے میں امریکی مندوب نیکی ہیلی کی درخواست کومسترد کردیا ہے۔ سویڈن کی وزیر خارجہ نے کہا کہ سکیورٹی کونسل کی ذمہ داری ان امور کا جائزہ لینا ہے جو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہوں جبکہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سکیورٹی کونسل کے دائرہ کار سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ ایران میںر ونما ہونے والے حالیہ پر تشد واقعات کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور امریکہ عالمی اداروں پر دباؤ ڈال کر انھیں ایران میں سرگرم دہشت گردوں اور منافقین کی حمایت پر مجبورکرنا چاہتا ہے۔