ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کل بروز جمعہ فرانس کا دورہ کر یں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کل بروز جمعہ فرانس کا دورہ کر یں گے۔ وہ پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق سن 2017 میں ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات میں کشیدگی رہی اور اب صدر اردوغان نئے سال کے آغاز پر ان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم نظر آرہے ہیں۔ صدراردوغان اور صدرمیکروں کے درمیان ملاقات میں شامی تنازع کے علاوہ باہمی اقتصادی تعاون پر بھی بات چیت ہو گی۔