اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی حمایت اور پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک دی ہے کیونکہ وہ برسوں سے امریکہ کےساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روک دی ہے کیونکہ وہ برسوں سے امریکہ کےساتھ ڈبل گیم کھیل رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ کئی برسوں سے ڈبل گیم کھیلتارہا جو اب ناقابل قبول ہے، وہ ہمارے ساتھ کام بھی کرتے ہیں لیکن دوسری طرف دہشت گردوں کو پناہ بھی دیتے ہیں جو افغانستان میں ہمارے فوجیوں پر حملے کرتے ہیں، امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتا ہے۔

نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ د ے رہا ہے۔ ادھروائٹ ہاوس کی ترجمان کے مطابق وہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کو مزید اقدامات کرتے دیکھنا چاہتے ہیں اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں پاکستان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔