مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی طرف سے عثمانی دور کے ایک کمانڈر (ترک صدر اردوغان کے اجداد ) کے بارے میں توہین آمیز بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امارات کے وزیر خارجہ کو اپنی حد میں رہنا چاہیے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے پہلی عالمی جنگ کے دوران عثمانی دور کے ترک کمانڈر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترک کمانڈر نے مدینہ منورہ سے کئی خطی نسخوں اور بڑی مقدار میں رقم کو تاراج کیا۔
ترک صدر نے امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید آل نہیان کا نام لئے بغیر اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حد میں رہیں۔
صدر اردوغان نے کہا کہ کمانڈر فخر الدین پاشا مدینہ النبی (ص) کے دفاع کے لئے گئے تھے اور انھوں نے وہاں سے کوئی چیز چوری نہیں کی۔
صدر اردوغان نے امارات کے وزير خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے بے بنیاد الزامات سے معلوم ہوتا ہے کہ تمہیں تاریخ کا کوئی علم نہیں ہے ۔ تم ترکی کو نہیں جانتے ہو ، تم اردوغان کو نہیں پہچانتے ہو اور تمہیں ہمارے اجداد کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ فخرالدین پاشا 1916 سے لیکر 1919 تک مدینہ النبی (ص) میں عثمانی سلطنت کی طرف سے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔