مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کاخ کرملین نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد ، شام کے قانونی صدر کے عنوان سے اقتدار میں باقی رہیں گے۔ کرملین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں اور وہ اقتدار میں باقی رہیں گے۔ کرملین نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ امریکہ اور روس ، اسرائیل اور فلسطین کی نیابت میں ان کی مشکلات کو حل نہیں کرسکتے۔ اور اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے۔
اجراء کی تاریخ: 20 دسمبر 2017 - 16:25
کاخ کرملین نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد ، شام کے قانونی صدر کے عنوان سے اقتدار میں باقی رہیں گے۔