حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مبارک کے خادم اور مدافع حرم شہید مہدی ایمانی کے پیکر پاک کو کل بروز سنیچر تشییع جنازہ کے بعد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مبارک کے خادم اور مدافع حرم شہید مہدی ایمانی کے پیکر پاک کو کل بروز سنیچر تشییع جنازہ کے بعد حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ آج رات نماز مغرب و عشا کے بعد شبستان امام خمینی (رہ) میں خبرگان کونسل کے سربراہ آیت اللہ جنتی اور قم کے امام جمعہ اور حرم مطہر کے متولی آیت اللہ سعیدی کی موجودگی شہید مہدی ایمانی کے پیکر پاک کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔ مدافع حرمم شہید مہدی ایمانی کی الوداعی تقریب میں حرم مطہر کے زائرین ، خادمین اور مجاورین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کل بروز سنیچر مسجد امام حسن عسکری سے مدافع حرم شہید مہدی ایمانی کے پیکرپاک  کی حرم حضرت معصومہ کی طرف تشییع کی جائے گی اور تشییع اور نماز جنازہ کے بعد شہید مہدی ایمانی کو حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔ اللہ تعالی شہید مہدی ایمانی کو شہدائے کربلا اور شہدائے صدر اسلام کے ساتھ محشور فرمائے۔