مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے پہلوان علی رضا کریمی اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات میں فرمایا: علی رضا کریمی نے اپنے حق کو نظر انداز کرکے ایرانی قوم کو دنیا میں سرافراز کیا اور پہلوانی کا عملی ثبوت پیش کیا۔
علی رضا کریمی ایران کے 32 سال سےکم عمر کشتی کےکھلاڑیوں اور پہلوانوں میں شامل ہیں جس نے کشتی کے عالمی مقابلوں میں شرکت کی اورکامیابی کی منزلیں طے کرتے ہوئےایک مقام پر اپنے حق کو نظر انداز کردیا جب معلوم ہوا کہ اس کا مد مقابل کھلاڑی اسرائیلی ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علی رضا کریمی کے اس اقدام کو حقیقی پہلوانی قراردیتے ہوئے فرمایا: اپنے حق کو ایک اعلی ہدف کے لئے نظر انداز کردینا ہی حقیقی پہلوانی اور بہادری ہے اللہ تعالی آّ پ کو اس کام کا معنوی اجر عطا فرمائے گا ۔ آپ نے ایرانی عوام کو دنیا میں سرافراز اور سربلند کیا۔ رہبر معظم نے حکام پر زوردیا کہ وہ اس پہوان کی مادی تجلیل اور پاداش میں کوتاہی نہ کریں ، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں اپنی انگوٹھی علی رضا کریمی کو عطا کی۔