امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کے بعد حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج بیت المقدس کے بارے میں اہم خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کے بعد حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج بیت المقدس کے بارے میں اہم خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 18 بجے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل رات  مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔ لیکن عالمی برادری نے امریکی صدر کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے اسےخطے میں مزید کشیدگی کا باعث قراردیا ہے۔