مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی پاکستانی سیاسی اور فوجی قیادت سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ امریکی وزیر دفاع امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام بھی پاکستانی وزیر اعظم کو پہنچائیں گے ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے پیغام میں پاکستان کے لئے واضح پیغام ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کرے ورنہ یہ کام امریکہ کو کرنا پڑے گا۔ ادھر امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے ہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کیں تو امریکہ ان کے خاتمے کے لئے کارروائی کرےگا۔
اجراء کی تاریخ: 4 دسمبر 2017 - 12:19
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔