اجراء کی تاریخ: 2 دسمبر 2017 - 17:25

امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس افریقہ ، مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس افریقہ ، مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو یہ باور کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ افریقہ، مشرق وسطی اور ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ امریکی وزیر دفاع مصر کے بعد اردن ، پاکستان اور کویت کا دورہ بھی کریں گے۔