مہر خبررساں ایجنسی نے الاخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائيلی جنگی طیاروں نے دمشق سے 15 کلو میٹر دور الکسوہ شہر میں شامی فوج کے ٹھکانے پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اس حملے میں شامی فوج کے اسلحہ کے گودام کو نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائيل اس سے پہلے بھی لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر بمباری کرتا رہا ہے اسرائيل شام میں داعش دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اسرائیل ، شام میں داعش کی شکست کو اپنی شکست سمجھ رہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 دسمبر 2017 - 09:49
لبنان کے اخبار الاخبار کے مطابق اسرائیل کی جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں بمباری کی ہے۔