مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے مستعفی وزير اعظم سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے ہیں۔ لبنان کے مستعفی وزیر اعظم فرانس کے صدر میکرون سے بھی ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے سعودی عرب پر سعد حریری کی آزادی کے لئے شدید دباؤ قائم کیا جس کے بعد سعودی عرب نے سعد حریری کو فرانس جانے کی اجازت دیدی ۔ عرب ذرائع کے مطابق سعد حریری نے سعودی عرب کے دباؤ میں استعفی دیا، سعودی عرب سعد حریری کے استعفی کے ذریعہ لبنان میں اشتعال انگیزی اور فتنہ برپا کرنا چاہتا تھا جسے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایک خطاب کے دوران ناکام بنا دیا۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب امریکہ، اور اسرائیل سے ملکر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2017 - 14:57
عرب ذرائع کے مطابق لبنان کے مستعفی وزير اعظم سعودی عرب سے فرانس پہنچ گئے ہیں۔