مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری اخبار رودونگ سیمون نے شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ ان کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات کو معاندانہ اور توہین آمیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کی توہین کرکے ایسے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کی سزا پھانسی ہے۔ شمالی کوریا کے ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے بیانات بزدلانہ ہیں اور ٹرمپ دوسروں کی توہین کرکے دنیا کے سامنے اپنے مکروہ چہرے کو نمایاں کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2017 - 14:03
شمالی کوریا کے ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کی توہین کرکے ایسے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کی سزا پھانسی ہے۔