اجراء کی تاریخ: 13 نومبر 2017 - 20:31

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انھوں نے کریملن محل میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ترک وزير خآرجہ، ترک فوج کے سربراہ  اور ترک انٹیلیجنس کے سربراہ اس سفر میں اردوغان کی ہمراہی کررہے ہیں۔ دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔