امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےشمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان پر لفظی حملہ کرتے ہوئےاسےموٹا کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان پر لفظی حملہ کرتے ہوئےاسےموٹا کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان مجھے بوڑھا کہہ کر میری بےعزتی کیوں کریں گے؟۔ میں تو کبھی انھیں ’’چھوٹے قد والا یا موٹا‘‘ نہیں کہوں گا ۔اس موقع پر امریکی صدر نے کم جونگ ان کی طرف دوستی کا بھی ہاتھ بڑھایا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ’اوہ اچھا۔ میں تو کم جونگ ان سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کرتا ہوں اور  شاید ایک نہ ایک دن میں اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوجاؤں گا۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے شمالی کوریا کی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل بوڑھا قرار دیا تھا۔