فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور غزہ کے سابق وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے والد کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی اطلاع رسانی کے مرکز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اور غزہ کے سابق وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے والد کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے والد مرحوم کے انتقال پر تعزيت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور آپ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور  مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔