مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطرکےامیرشیخ تمیم بن حمدآل ثانی نے سعودی عرب اور اس کے 3 اتحادی عرب ممالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب اوراس کے 3 اتحادی ملک ، قطری حکومت کاتختہ الٹنےکی کوشش کررہےہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ٹی وی سے گفتگو میں امیر قطر نے کہا کہ سعودی عرب نے1996میں ان کے والد کی حکومت بدلنے کی کوشش کی۔سعودی عرب کو قطر کی آزادی اورخطےکے امن و سلامتی میں کوئی دلچسپی نہیں۔ سعودی عرب کی ہمسایہ اور غیر ہمسایہ ممالک میں آشکارا اور خفیہ مداخلت کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ تمیم بن حمدآل ثانی نے کہا قطر خطےکےعوام کے لیےاظہاررائےکی آزادی چاہتا ہے جبکہ سعودی عرب اظہارآزادی رائےکواپنےلیےخطرہ سمجھتاہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اوراس کے تین اتحادی ملکوں بحرین، امارات اور مصر نےجون میں قطرکاسفارتی اورمعاشی بائیکاٹ کردیاتھا۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2017 - 11:54
قطرکےامیرشیخ تمیم بن حمدآل ثانی نے سعودی عرب اور اس کے 3 اتحادی عرب ممالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب اوراس کے 3 اتحادی ملک ، قطری حکومت کاتختہ الٹنےکی کوشش کررہےہیں۔