مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق کی سلامتی در حقیقت ایران اور خطے کی سلامتی ہے دہشت گردی کے خلاف عراقی فوج اور عوام کے درمیان اتحاد قابل تعریف ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ عراق میں عراقی حکومت اورعوام کے باہمی تعاون سے امن اور سلامتی برقرار ہورہی ہے اور اب عراق کی تعمیر نو کا مسئلہ ہے اور عراق کی تعمیر نو میں بھی ایران عراق کی ہر لحاظ سے مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ عراقی حکومت اورعوام کے دشمنوں کا عراق میں داعش دہشت گردوں کو طویل عرصہ تک رکھنے کا شوم منصوبہ تھا جسے عراقی فوج اور عوام نے ملکر ناکام بنادیا ہے۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران در حقیقت عراق کی سلامتی کو اپنی اور خطے کی سلامتی سمجھتا ہے۔اس ملاقات میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے قریبی تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کی بروقت مدد حاصل نہ ہوتی تو بغداد پر داعش دہشت گردوں کا قبضہ ہوجاتا۔عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی عوام نے باہمی اتحاد کے ساتھ دہشت گردوں کو شکست دی ہے اورعراقی عوام باہمی اتحاد کے ساتھ عراق کی ترقی اور پیشرفت میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ حسینی زائرین کی خدمت عراقی حکومت کے وظائف میں شامل ہے اور اس سال بھی دونوں ممالک کے حکام ملکر سید الشہداء کا چہلم مذہبی احترام اور جوش و ولولہ کے ساتھ منائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 26 اکتوبر 2017 - 20:50
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراقی وزير اعظم حیدر العبادی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق کی سلامتی در حقیقت ایران اور خطے کی سلامتی ہے دہشت گردی کے خلاف عراقی فوج اور عوام کے درمیان اتحاد قابل تعریف ہے۔