مہر خبـررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرحوم حاج آیت اللہ سید مصطفی خمینی کی 40 ویں برسی منعقد کرنے والے اراکین نے آج رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں مرحوم حاج سید مصطفی خمینی کی سادہ زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) جیسے عظیم مرجع اورعظیم شخصیت کا فرزند ہونے کے باوجود مرحوم حاج سید مصطفی خمینی میں آقازادہ ہونے کے کوئی علائم موجود نہیں تھے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم حاج سید مصطفی کی شخصیت کوبڑی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم سید مصطفی خمینی کی سن 1356 ہجری شمسی میں اچانک موت کی وجہ سے ایرانی عوام کے اندر ایک نئی لہر پیدا ہوگئی اور حضرت امام خمینی (رہ) نے اپنے اس عظیم فرزند کی مصیبت پر بڑے صبر و حوصلے کا مظاہرہ کیا ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سید مصطفی خمینی کی حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ والہانہ محبت اور عشق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: وہ حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت کے خلاف معمولی سی بات بھی برداشت نہیں کرتے تھے۔ اس ملاقات میں حجۃ الاسلام رشاد نے مرحوم سید مصطفی خمینی کی 40 ویں برسی کے انعقاد کےسلسلے میں رپورٹ پیش کی۔
اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2017 - 17:28
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحوم حاج سید مصطفی خمینی کی سادہ زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) جیسے عظیم مرجع اور عظیم شخصیت کا فرزند ہونے کے باوجود مرحوم حاج سید مصطفی خمینی میں آقازادہ ہونے کے کوئی علائم موجود نہیں تھے۔