اجراء کی تاریخ: 20 اکتوبر 2017 - 13:26

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے قطر کے بحران کو حل نہ کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ، قطر کے بحران کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن  نے قطر کے بحران کو حل نہ کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ، قطر کے بحران کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی قطر کا بحران حل کرنے کے سلسلے میں امریکی کوششوں اور ثالثی پر کوئی توجہ نہیں۔ امریکی وزیر خآرجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے 3 اتحادی ممالک کی قطر کے بحران کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ آج سے سعودی عرب اور قطرہ کا دورہ بھی کررہے ہیں۔