مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبے دیرالزور میں روس کے فضائی حملوں میں 80 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بعض اعلی دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں ۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روس نے دیر الزور کے مشرق اور البوکمال سرحد کے قریب وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 80 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جن میں بعض اعلی دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے وکلوں میں ابو معر الشیشانی بھی شامل ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 7 اکتوبر 2017 - 15:11
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام کے صوبے دیرالزور میں روس کے فضائی حملوں میں 80 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بعض اعلی دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں ۔