مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صوبے مکاری میں بم حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فورسز نے حملے کے بعد باغیوں کو پکڑنے کے لئےعلاقے فضائی اور بکتر بندگاڑیوں کی مدد سے آپریشن شروع کردیا ہے۔مکاری کے گورنرنے حملے کے حوالے سے کہاکہ واقعہ ضلع یوکیسکووا میں پیش آیا ،کردستان ورکر پارٹی کے باغیوں نے سڑک پر دھماکہ خیز مواد بم دھماکہ کیا۔دھماکے سے موقع پر ہی 4 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ 4 زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2017 - 17:31
ترکی کے صوبے مکاری میں بم حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔