مدافع حرم شہید محسن حججی کے پیکر پاک کا ان کے آبائی وطن نجف آباد میں شاندار استقبال ہوا اور شہید کی تشییع جنازہ میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی اور شہید محسن حججی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مدافع حرم شہید محسن حججی کے پیکر پاک کا ان کے آبائی وطن نجف آباد میں شاندار استقبال ہوا اور شہید کی تشییع جنازہ میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی اور شہید محسن حججی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ مشہد مقدس، تہران اور اصفہان میں ہوئی اور آج شہید محسن حججی کو ان کے آبائی وطن نجف آباد میں سپردخاک کردیا جائے گا۔ شہید محسن حججی کو شام میں داعش نے اسیر کرنے کے بعد بڑی بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ شہید کیا داعش دہشت گردوں نے ان کے بدن کے اعضا کاٹنے کے بعد شہید کا سر بھی تن سے جدا کردیا، شہید محسن حججی کی مظلومانہ  شہادت سے پورے عالم اسلام میں یک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوگيا ہے پورے ایران اور عالم اسلام میں شہید محسن حججی کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے جس طرح شہید محسن حججی کے مولا اور آقا حضرت امام حسین علیہ السلام نے یزید کے سامنے سر جھکایا نہیں بلکہ سرکٹا دیا اسی طرح ان کے غلام نے بھی اس دور کے یزیدی داعشیوں کے سامنے سر جھکایا نہیں بلکہ سرکٹا کر سرخرو اور سربلند ہوگئے۔