مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ححسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں محرم الحرام کی ساتویں شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمد خاتمی نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی تاریخی حرکت کو تدبیر اور ہمت کے ساتھ شروع کیا اور دین اسلام کی حیات اور نجات کے لئے اپنا سب سرمایہ قربان کردیا ۔ مجلس عزا میں اس کے بعد جناب میرزا محمدی اور جناب ارضی نے نوحہ خوانی کی اور سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے غم میں مصائب پیش کئے۔
اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2017 - 23:11
حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی یاد میں محرم الحرام کی ساتویں شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔