مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر میں مدافع حرم شہید محسن حججی کے پیکر پر حاضر ہوئے اور اس عظیم اور عزيز القدر شہید کے پیکر پر فاتحہ خوانی کی اور اسے خراج تحسین پیش کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید محسن حججی کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور انھیں تعزیت اور تسلیت پیش کی۔ اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کی۔ واضح رہے کہ تہران میں مدافع حرم شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں لاکھوں مؤنین اور ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام شریک ہیں۔ شہید محسن حججی کی تشییع جنازء میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی ، حجۃ الاسلام والمسلمین ناطق نوری، حجۃ الاسلام شہیدی محلاتی ، سپاہ پاسداران کے سابق سرارہ جنرل محسن رضائی اور ایرانی مسلح افواج کے تینوں سربراہان کے علاوہ دیگر اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں ۔ تہران میں شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کے بعد شہید کے پیکر پاک کوان کے آبائی وطن نجف آباد منتقل کیا جائےگا جہاں کل جمعرات کے دن تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2017 - 10:20
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح تہران میں امام حسین (ع) اسکوائر میں شہید محسن حججی کے پیکر پر حاضر ہوئے اور اس عظیم اور عزيز القدر شہید کے پیکر پر فاتحہ خوانی کی اور اسے خراج تحسین پیش کیا۔