مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ نے آخر کارخواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی ہے جب کہ مردوں اور خواتین کے لیے یکساں ڈرائیونگ لائسنز بھی جاری کیے جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیتے ہوئے کہا گیا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ ٹریفک قوانین میں تبدیلیاں کر کے مردوں اور خواتین کے لیے یکساں ڈرائیونگ لائسنز جاری کیے جائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 27 ستمبر 2017 - 01:01
سعودی عرب کے بادشاہ نے آخر کارخواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی ہے جب کہ مردوں اور خواتین کے لیے یکساں ڈرائیونگ لائسنز بھی جاری کیے جائیں گے۔