روس نے بحیرہ روم میں تعینات اپنے بحری بیڑے سے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے بحیرہ روم میں تعینات اپنے بحری بیڑے سے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہابی دہشت گرد شام کے صوبہ حماہ میں روس کے 29 فوجیوں کو اسیرکرنے کی کوشش کررہے تھے جسے روس نے میزائل حملہ کرکے ناکام بنادیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی میزائلوں نےبحیرہ روم سے 300 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے دہشت گردوں کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے ۔