یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے یمن میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں خواتین و بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت  اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے یمن میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے فضائی حملے میں خواتین و بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے عرب فوجی اتحاد کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور دو خواتین سمیت 12 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صنعاء سے 70 کلو میٹر دور ضلع حریب القرامش میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام مسافر شہید گئے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور وہ اسلامی ممالک میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔