اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2017 - 23:20

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ بدھ کے دن جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر اس سفر میں امریکہ میں مقیم ایرانیوں، امریکہ کے مسلمان دانشوروں اور سیاسی اور ثقافتی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے صدر حسن روحانی میڈيا کے نمائندوں اور بعض امریکی ٹی وی چینلوں کے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور بعض دیگر ممالک کے صدور سے بھی دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ صدر حسن روحانی میانمار کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم رکوانے اور ان کے حقوق کی بحالی کے سلسلے میں بھی عالمی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کریں گے۔