مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سائنس و ٹیکنالوجی شعبہ سے متعلق سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے اس اجلاس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بھی خطاب کریں گے۔ اس اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی اور اسلامی ممالک کے کردار نیز اسلامی تعاون تنظیم کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس اجلاس میں اسلامی ممالک کے سربراہان کے علاوہ دیگر عالمی اداروں کے رہنما بھی شریک ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر ایک اعلامیہ بھی صادر کیا جائے گا۔
اجراء کی تاریخ: 10 ستمبر 2017 - 12:11
قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سائنس و ٹیکنالوجی شعبہ سے متعلق سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے اس اجلاس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی بھی خطاب کریں گے۔