اجراء کی تاریخ: 5 ستمبر 2017 - 17:37

شامی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے دیرالزور شہر کا محاصرہ توڑدیا ہے اور داعش دہشت گردوں کو اس محاذ پر پسپا کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے دیرالزور شہر کا محاصرہ توڑدیا ہے اور داعش دہشت گردوں کو اس محاذ پر پسپا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اس سے قبل دیرالزور سے 50 میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی تھیں ۔ عرب ذرائع کے مطابق شامی فوج کا پہلا ٹینک دیرالزور کی فوجی چھاؤنی میں داخل ہوگیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں گذشتہ تین سال سے 65 ہزار شہری داعش کے محاصرے میں تھے۔