مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کرپشن میں سب ایشیائی ممالک میں سرفہرست ہےجبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔امریکی جریدے فوربز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بطور حوالہ پیش کیا اور اپنی رپورٹ میں ہندوستان کو ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک قراردیا ہے۔رشوت ستانی کے معاملات پر تیارکردہ رپورٹ میں ویتنام کا دوسرا نمبر ہے، تھائی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 4 ستمبر 2017 - 13:07
امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کرپشن میں سب ایشیائی ممالک میں سرفہرست ہےجبکہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔