اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وفد کو تہران کے سفر کے لئے ویزا جاری کردیا گیا ہے اور سعودی کا وفد حج کے بعد تہران کا دورہ کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حکومتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وفد کو تہران کے سفر کے لئے ویزا جاری کردیا گیا ہے اور سعودی عرب کا  وفد حج کے بعد تہران کا دورہ کرےگا۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی وفد تہران میں سعودی عرب کی سفارتی عمارتوں کا معائنہ کرےگا جبکہ ایران بھی سعودی عرب میں ایرانی سفارتی عمارتوں کا قریب سے معائنہ کرےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ عمارتیں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد خالی پڑی ہیں۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وفود تہران اور ریاض میں اپنی اپنی سفارتی عمارتوں کا مشاہدہ کریں ۔  ترجمان نے کہا کہ اس سفر کا  نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔