مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے امیرخالد الفیصل نےصحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ایرانی حجاج کرام کو حجازیوں کا دینی بھائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ ایرانی حجاج کرام حجازیوں کو نیکی کے ساتھ یاد کریں گے۔ امیر مکہ نے کہا کہ ایرانی سعودی عرب کے دینی بھائی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق 2015 میں منی میں رونما ہونے والے المناک واقعہ کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد ایران نے ایک سال حج کا بائیکاٹ کیا تھا سعودی حکام کی طرف سے ایرانی حجاج کی امن و سلامتی اور آسائش کے بارے میں شکوک و شبہات دورکرنے کے بعد ایران نے اس سال اپنے حاجیوں کو حج کے لئۓر وانہ کیا ۔ امیر مکہ نے کہا کہ ایرانی ،سعودی عرب کے دینی بھائي ہیں اور ہم ان کا مقدس سرزمین پر استقبال کرتے ہیں اور انھیں اس مقدس سرزمین پرخوش آمدید کہتے ہیں۔
امیر مکہ نے کہا کہ اس سال حج کے دوران ایرانی حجاج کو کوئي مشکل پیش نہیں آئی امید ہے کہ ایرانی حجاج سعودی عرب کو نیکی کے ساتھ یاد کریں گے اور سعودی بھی ایران کو نیکی کے ساتھ یاد کریں گے۔