مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹیلیفون پر ایران کے صدر حسن روحانی کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
صدر حسن روحانی نے اس گفتگو میں قطر کے خلاف 4 عرب ممالک کی رفتار کو غیر منصفانہ ، غیر انسانی ، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران عرب ممالک میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں تعاون پیش کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
قطر کے امیر نے کہا کہ قطر نے سعودی عرب کے کہنے پر ایران سےسفارتی تعلقات ختم کرکے اچھا نہیں کیا لیکن اب قطر اپنی گذشتہ غلطیوں کے جبران کے لئے آمادہ ہے کیونکہ ایران نے مشکل وقت میں ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک اچھا برادر اور ہمسایہ اسلامی ملک ہے۔ امیر قطر نے قطر کے لئے ایران کی بری ، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے پر ایرانی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ قطر کے امیر نے کہا کہ ہم جنھیں برادر سمجھتے تھے وہ دشمن ثابت ہوئے اور جنھیں دشمن سمجھبے تھے وہ بھائی ثابت ہوئے۔ قطر کے امیر نے کہا کہ قطر ایران کے ساتھ تمام سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔