مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے مشرقی اور شمالی علاقہ جرودعرسال اور القلمون میں وہابی دہشت گردوں کی ذلت آمیز شکست اور انخلاء کو لبنانی عوام کی دوسری بڑی فتح قراردیا ہے جبکہ پہلی بڑی فتح لبنان سے اسرائیلی فوج کا انخلاء تھا۔۔
اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے شہر بعلبک میں وہابی دہشت گردوں پر اسلامی مزاحمت اور لبنانی فوج کی حالیہ کامیابی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دہشت گردوں پر لبنانی عوام، لبنانی فوج اور اسلامی مزاحمت کی کامیابی پر آپ سب کو دل کی گہرائی سےمبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا دہشت گردوں کے ذریعہ شام ، عراق اور لبنان میں عدم استحکام پیدا کرنے کا شوم منصوبہ اب شکست سے دوچار ہوگیا ہے۔
حزب اللہ کے سربرارہ نے یوم عرفہ اور عید سعید قربان کے موقع پر سرزمین حجاز پر امت اسلامی کے عظیم اجتماع اور ان کی دعا و مناجات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی امت مسلمہ کو وہابی تکفیری دہشت گردوں کے شر سے محفوظ رکھے کیونکہ وہابی تکفیری دہشت گرد امریکی اور اسرائیلی مفادات کے تحفظ میں امت مسلمہ کے درمیان اختلاف اور افتراق ایجاد کررہے ہیں ۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں نے لبنان کی مشرقی اور شمالی سرحد پر قبضہ کررکھا تھا اور انھیں اس سلسلے میں امریکہ کی بھر پور حمایت حاصل تھی ، امریکہ اور اسرائیل، دہشت گردوں کے ذریعہ لبنان کو بھی عراق اور شام کی طرح تباہ کرنا چاہتے تھے لیکن لبنانی عوام، اسلامی مزاحمت اور فوج نے ہوشیاری کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف آّپریشن شروع کردیا جبکہ امریکہ اس علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے حق میں نہیں تھا اور وہ آپریشن کو ایک سال تک مؤخر کرنا چاہتا تھا ۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام اور لبنان کی سرحد پر دہشت گردوں کی موجودگی دونوں ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ تھا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ جرود و عرسال میں دہشت گردوں کی شکست اور حزب اللہ لبنان کی کامیابی پر امریکہ نے غصہ اور ناخوشی کا اظہار کیا تھا اور اب القلمون میں بھی حزب اللہ اور شامی اور لبنانی فوج کی کامیابی پر امریکہ سخت ناراض ہے جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ امریکہ اس خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے حق میں نہیں ہے کیونکہ وہ اس خطے میں دہشت گردوں کی موجودگی کو اسرائیل اور امریکہ کے تحفظ کے لئے اہم سمجھتا ہے اور اسی مقصد کے تحت امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ ملکر دہشت گرد گروہوں کو تشکیل بھی دیا تھا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے جرود عرسال اور القلمون میں ہونے والی کامیابی پر اسلامی مزاحمت، لبنانی فوج اور شامی فوج کے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔حزب اللہ لبنان نے دہشت گردوں کی تاریخی شکست میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو امریکی اور صہیونی جنگ قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے اب امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں مسلمانوں کے خلاف چنگیں شروع کردی ہیں اور سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کرکے حرمین الشریفین کی حرمت کو پامال کیا ہے۔۔