مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز کا عراق کے شہر تلعفر میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے داعش پر مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے 90 فیصد علاقہ آزاد کرالیا ہے جبکہ عراقی وزير اعظم عنقریب تلعفر کی آزادی کا اعلان کریں گے۔ ادھر روسیا الیوم کے مطابق عراقی فورسز نے 95 فیصد علاقہ داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق تلعفر کے 29 محلوں مین سے 27 محلے عراقی فورسز نے آزاد کرالئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 اگست 2017 - 07:41
عراقی ذرائع کے مطابق عراقی فورسز کا عراق کے شہر تلعفر میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے داعش پر مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے 90 فیصد علاقہ آزاد کرالیا ہے جبکہ عراقی وزير اعظم عنقریب تلعفر کی آزادی کا اعلان کریں گے۔