عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزير اعظم حیدر العبادی سے بحرین کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزير اعظم حیدر العبادی سے بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ  نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں عراق کے وزير اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں سے عراق کا بہت بڑا حصہ آزاد کرالیا گیا ہے لیکن ابھی کچھ حصہ دہشت گردوں کے قبضہ میں باقی ہے۔ بحرین کے وزير خارجہ نے اس ملاقات میں موصل کی آزادی اور وہابی دہشت گردوں کی شکست پر عراقی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی ۔ بحرین بھی ان ممالک میں شامل ہے جو عراق میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہا ہے ذرائع کے مطابق عراق میں وہابی دہشت گردوں کی شکست کے بعد دہشت گردوں کے حامی ممالک نے عراقی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ دہشت گردوں کے حامی ممالک میں سعودی عرب ، بحرین، امارات ، ترکی اور قطر شامل ہیں البتہ اس وقت دہشت گردوں کے حامی ممالک میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اور سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک مصر، امارات اور بحرین  نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔