اجراء کی تاریخ: 13 اگست 2017 - 14:06

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نااہل ہونے کے بعد لاہور میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے ہیں وہ سیکڑوں افراد پر مشمتل ریلی کے ذریعہ اپنی نااہلی کا اعلان کرواتے ہوئے گھر پہنچے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نااہل ہونے کے بعد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں وہ سیکڑوں افراد پر مشتمل ریلی کے ذریعہ اپنی نااہلی کا اعلان کرواتے ہوئے گھر پہنچے ہیں۔ نواز شریف نے گھر پہنچنے پر پاکستان کے نظام کو بدلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی میں وہابی تکفیری لاء نافذ کریں گے۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پاکستان کے نااہل ہونے والے سابق وزیر ا‏عظم نواز شریف کو جنرل ضیاء الحق کا روحانی بیٹا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضیاء الحق کو پتہ ہوتا کہ اسکا روحانی بیٹا آرٹیکل 62 اور 63 میں پھنس جائے گا تو وہ اسے ختم کر دیتا۔ ذرائع کے مطابق جنرل ضیاء الحق اور نواز شریف نے پاکستان کو وہابی تکفیری دہشت گردی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔