حزب اللہ لبنان کے ہردلعزیز ، بےباک اور نڈر رہنما سید حسن نصر اللہ کل سہ پہر کو33 روزہ جنگ میں کامیابی کی مناسبت سے قوم سے خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ہردلعزیز ، بےباک اور نڈر رہنما سید حسن نصر اللہ کل سہ پہر کو33 روزہ جنگ میں کامیابی کی مناسبت سے قوم سے خطاب کریں گے۔ اس خطاب کا نام " کامیابی کا وقت " رکھا گیا ہے اور یہ خطاب مقامی وقت کے مطابق سہ پہر پانچ بجے کیا جائےگا۔