اجراء کی تاریخ: 10 اگست 2017 - 01:01

عراق و شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایران کے خلاف ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں داعش کے حامیوں سے ایران کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا مطالبہ کیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق و شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایران کے خلاف  ایک نیا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں داعش کے حامیوں سے ایران کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا مطالبہ کیا گيا ہے۔ داعش سے منسلک خبررساں ایجنسی اعماق نے اس ویڈیو کو جاری کیا ہے جس میں ایک داعشی وہابی دہشت گرد فارسی زبان میں اپنے حامی دہشت گردوں سے کہہ رہا ہے کہ اگر وہ شام اور عراق میں داعش کی مدد نہیں کرسکتے تو انھیں ایران کے اندر دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینا چاہیے ۔ داعش نے اپنے ویڈيو پیغام میں کربلائے معلی اور نجف اشرف کی توہین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانیوں کے سر قلم کردیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق داعش کو اسرائیل اور امریکہ کی مکمل پشتپناہی حاصل ہے اور اسرائیل مخالف محاذ کو کمزور کرنے کے لئے امریکہ وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے امریکہ وہابی دہشت گردوں کو براہ راست اور کبھی  سعودی عرب کے امداد فراہم کرتا ہےامریکہ مسئلہ فلسطین کو پس پردہ ڈالنے کے لئے وہابی دہشت گردوں کی بھر پور مدد کررہا ہے۔