اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ہمیشہ لبنانی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا رہےگا۔ لبنان میں شیعوں ، سنیوں اور عیسائیوں کا باہمی اتحاد ،دیگر اقوام کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ہمیشہ لبنانی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا رہےگا۔ لبنان میں شیعوں ، سنیوں اور عیسائیوں کا باہمی اتحاد ،دیگر اقوام کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ صدر حسن روحانی نے لبنانی عوام کی صہیونیوں اور وہابی دہشت گردوں کے خلاف مجاہدت اور مزاحمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام نے باہمی اتحاد کے ساتھ اسرائيل کی طاقت کا طلسم توڑدیا اور وہابی دہشت گردوں کو بھی شکست سے دوچار کردیا ۔ انھوں نے کہا کہ لبنانی عوام نے اسرائیل اور دہشت گردی کے خلاف شاندار استقامت کا مظاہرہ کیا ہے جسے تاریخ کے صفحات میں نمایاں مقام حاصل رہےگا۔

اس ملاقات میں لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور لبنان کے عوام نے انقلاب اسلامی ایران اور حضرت امام خمینی (رہ) کو اپنا  اپنا نمونہ عمل بنا رکھا ہے اور ایران کی طرف سے فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت قابل قدر اور قابل سپاس ہے۔