مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب اور اس کے 3 ساتھی عرب ممالک کے 13 مطالبات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیکر ایک بار پھر رد کردیا ہے۔ قطرکے وزير خارجہ نے بحرین میں 4 عرب ممالک کے وزراء خارجہ کے اعلامیہ کو متناقض قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے 13 مطالبات بین الاقوامی قوانین کی صریخ خلاف ورزی ہیں اور قطر 13 مطالبات کو مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ مطالبات قطر کی حاکمیت کے سراسر خلاف ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 31 جولائی 2017 - 13:37
قطر کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور اس کے 3 ساتھی عرب ممالک کے 13 مطالبات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیکر ایک بار پھر رد کردیا ہے۔