مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فوج کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی، ہلاک ہونے والے علیحدگی پسندوں کی شناخت عرفان شیخ اور عابد ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 30 جولائی 2017 - 14:49
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔