مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 3 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے علیحدگی پسندوں کو ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میں ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا ۔ ادھر ہندوستانی فوج اور پولیس ٹاسک فورس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرنو پلوامہ میں بھی کئی مکانوں کی تلاشی لی اور 3 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
اجراء کی تاریخ: 28 جولائی 2017 - 10:39
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں میں ہندوستانی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 3 علیحدگي پسند ہلاک ہوگئے ۔