مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے خصوصی مشیر حین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے خطے میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لبنانی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اس ملاقات میں انھوں نے لبنان اور شام میں حزب کی فداکاری اور قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقہ میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔لبنانی پارلیمنٹ کے وفد کے سربراہ محمد رعد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے امن و ثبات میں ایران نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔