مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین آج بھی عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے جبکہ اسرائيل دنیا میں حکومتی دہشت گردی مظہر ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسراغيل کی طرف سے مسجد الاقصی کے محاصرے اور مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے اور نماز ادا کرنے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش تماشائي نہیں رہنا چاہیے فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظلم و ستم کی مذمت کرنی چاہیے ترجمان نے کہا کہ اسرائيل اور اس کے ہمخیال عرب ممالک خطے میں دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہیں۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جو تمام مسلمانوں سےمتعلق ہے ۔ ایرانی ترجمان نے فلسطینیوں پر اسرائیل کےمظالم پر بعض عرب ممالک کی خاموشی اور سکوت کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض نام نہاد اسلامی عربی ممالک کا اسرائيل کے ساتھ گٹھ جوڑ جاری ہے جبکہ یہی گٹھ جوڑ فلسطینیون پر اسرائیل کے مظالم اور ظلم و تشدد کی اصل وجہ بھی ہے۔