مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے پاکستانی فوج کی تازہ فائرنگ میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر نیزہ پیر، سبز کوٹ اور کیانی سیکٹرز میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوئے۔میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 20 جولائی 2017 - 00:41
ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے پاکستانی فوج کی تازہ فائرنگ میں 5 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔