اجراء کی تاریخ: 16 جولائی 2017 - 20:13

فرانس کے وزیر خارجہ نے کویت کے بادشاہ اور اعلی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور عرب ممالک میں جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ  نے کویت کے اعلی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور عرب ممالک میں جاری بحران  پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایولودریان نے کویت کے بادشاہ  شیخ صباح الاحمد الصباح ، اور کویت کے نائب وزير ا‏عظم اور وزیر خارجہ صباح الخالد الاحمد الصباح اور دیگر اعلی کویتی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور قطر و 4 عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ اس سے قبل قطر اور سعودی عرب کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔