سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کی خلاف ورزیوں اور زیادتیوں کے بارے میں پوری فہرست اور تفصیلات فرانسیسی وزیر خارجہ کو پیش کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے قطر کی خلاف ورزیوں اور زیادتیوں کے بارے میں  پوری فہرست اور تفصیلات فرانسیسی وزیر خارجہ کو پیش کردی ہیں۔ سعودی عرب کے وزير خارجہ نے فرانسیسی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سعودی عرب نے قطر کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت اور خلاف ورزیوں کی مکمل فہرست فرانسیسی وزیر خارجہ کو پیش کردی ہے۔ عادل الجبیر نے کہا کہ فرانسیسی وزیر خارجہ سے شام ، یمن ، عراق اور قطر کے بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ فرانس کے سعودی عرب کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں  اور فرانس کو قطر کے بحران پر تشویش ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کے وزیر خارجہ نے قطر کے بادشاہ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ  ملاقات اور گفتگو کی تھی۔